حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم (کل )مذہبی عقیدت و احترام سے منایاجائیگا

 
0
842

لاہور نومبر 9( ٹی این آایس)نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم کل (جمعہ) کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایاجائے گا ۔اس مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر سیمینار زکا اہتمام کیا جائے گا، علم، ذوالجناح اور تعزئیے کے جلوس برآمد ہوں گے اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جائے گاجن میں علما ء اور ذاکرین شہدا ئے کربلا کو خراج عقیدت پیش کریں گے ،آج نکلنے والے جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

لاہور میں تعزیہ کا مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہو گا۔ چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ جلوس کے راستوں پر تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے جبکہ جلوس کے روٹ کی طرف آنے والے تمام راستے عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گے اور پیدل آمد و رفت روکنے کیلئے خاردار تاریں بچھائی جائیں گی۔ چہلم کے جلوس کے روٹ اور عرس حضرت داتا گنج بخش کے داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔