عمران خان کی عینک سے صرف ستیاناس اور بیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے،احسن اقبال

 
0
376

اسلام آباد نومبر 10 (ٹی این ایس) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی عینک سے صرف ستیاناس اور بیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے، ورلڈ بنک نے پاکستان کی شرح ترقی 10 سالوں میں سب سے زیادہ قرار دی ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دنیا پاکستان کو ابھرتی معیشت قرار دے رہی ہے جبکہ عمران خان اسے ڈوبتی معیشت قرار دے رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان بہتر ہو رہا ہے جس کا عمران خان کو دکھ کھائے جا رہا ہے، عمران خان کو اب سیاست میں بالغ ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کا مطلب خیبر پختونخوا کو قومی اسمبلی کی 5 اور بلوچستان کو 3 نشستوں سے محروم کرنا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ انتخابات نئی مردم شماری پر مقررہ مدت پر ہی ہو سکتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمیں یکجہتی اور یگانگت کی ضرورت ہے۔