ندیم افضل چن سے پی ٹی آئی رہنما نور عالم خان کی ملاقات

 
0
1510

اسلام آباد،نو مبر11(ٹی این ایس):پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن سےرہنما پی ٹی آئی نورعالم خان نے وفد کےہمراہ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا تھا۔ ندیم افضل چن نےگزشتہ دنوں پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کےسیکرٹری جنرل سےعہدےسےاستعفیٰ دیاتھا ، تاہم پیپلزپارٹی کی قیادت نے ندیم افضل چن کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کو منانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں اور انہوں نے صوبائی جنرل سیکرٹری کا عہدہ دوبارہ لینے سے صاف انکار کر دیا ہے

ادھرپیپلزپارٹی وسطی پنجاب میں صدر ، جنرل سیکرٹر ی دونوں اعلیٰ عہدے خالی ہو گئے ، لاہور تنظیم اور متعدد ذیلی تنظیموں میں بھی عہدیداروں کی تقرری کا فیصلہ نہ ہو سکا ۔ وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ دو ہفتے کے دورے پر ناروے میں مصروف ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کے استعفے کے باعث، ان دونوں عہدیداروںکی عدم موجودگی میں سنیئر نائب صدر اسلم گل اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان سلیم ملک کو قائمقا م ذمہ داریاں ملنی چاہئے تھیں لیکن کسی قسم کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔ صوبہ میں دونوں عہدے خالی ہونے سے تنظیمی او ر سیاسی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں۔