اسلام آباد نومبر 11(ٹی این ایس)کینیڈا کے پاکستان میں ہائی کمشنر پیری جان کالڈروڈ نے کہا ہے کہ امید ہے سی پیک ایک کامیاب منصوبہ ثابت ہوگا ٗ آنے والے برسوں میں کینیڈین کمپنیاں سی پیک میں میسر آنے والے مواقع اور سرمایہ کاری سے مستفید ہوں گی۔ایک انٹرویومیں کینیڈا کے سفیر نے کہاکہ سی پیک ایک پر جوش اقدام ہے انہوں نے کہاکہ امید ہے سی پیک ایک کامیاب منصوبہ ثابت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان کو شمال کے ممالک ،چین اور وسطی ایشیاء سے کامیابی سے اقتصادی طور پر منسلک کریگا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آنے والے برسوں میں کینیڈین کمپنیاں سی پیک میں میسر آنے والے مواقع اور سرمایہ کاری سے مستفید ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ ابھی سی پیک ابتدائی سطح پر ہے تاہم پر امید ہوں کہ سی پیک کینڈا اور دیگر ممالک کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع کھولے گا۔
پیری جان کالڈروڈ نے کہاکہ پاکستان اور کینڈا میں گذشتہ برس تک بہمی تجارت کا حجم 1.4 ارب کینیڈین ڈالرز یا 110 ارب روپے تھا۔کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ 1.4 ارب کینیڈین ڈالرز کا باہمی تجارتی حجم دونوں ممالک کیمابین ابھی تک کا بلند تر تجارتی حجم ہے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں باہمی تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد: پر امید ہوں کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ آنے والے برسوں میں پاکستانی اور کینیڈین کمپنیوں کے درمیان مزید سرمایہ کاری اور شراکت داری میں اضافہ ہو گا۔