امریکی صدر ٹرمپ عالمی امن و استحکام کیلئے تباہ کن ہیں،شمالی کوریا

 
0
322

پیانگ یانگ نومبر 12(ٹی این ایس)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے پہلے دورہ ایشیا پرتبصرہ کرتے ہو ئے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ٹرمپ دورہ ایشیامیں جزیرہ نماکوریامیں جنگ کی بھیک مانگتے رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ عالمی امن واستحکام کیلئے تباہ کن ہیں،کوئی شمالی کوریاکوجوہری ہتھیاروں کیپروگرام کوبڑھانے سے نہیں روک سکتا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے پرہیں ،صدارتی منصب پر فائز ہونے کے بعد ان کا پہلا دورہ ایشیا ہے جس کے دوران وہ جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویت نام اور فلپائن کا دورہ پر ہیں۔ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 3 سے 14 نومبر تک ایشیا کے دورے پر ہیں ۔