رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلہ میں غیر ملکی مہمانوں کی تعداد 36ہزار سے تجاو ز کرگئی

 
0
317

رائے ونڈ نومبر 12( ٹی این ایس)عالمی اجتماع کے دوسرے مرحلہ میں غیر ملکی مہمانوں کی تعداد 36ہزار سے تجاو ز کرگئی ،حلقہ بیرون میں غیر ملکی مہمانوں کے قیام و طعام کیلئے 30ہزار افراد کا انتظامات کیا گیا تھا جس کو گزشتہ روز بڑھا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امسال اجتماع میں سب سے زیادہ ایران ، چین اور بنگلہ دیش کے مندوبین نے شرکت کی جنکے قیام وطعام پر خصوصی توجہ دی گئی تھی ادھر حلقہ خواص کے خاتمے کے بعد اہم شخصیات کی آمد نہ ہو سکی ذرائع کے مطابق امسال اجتما ع میں عرب شہزادوں نے بھی شرکت کی ہے تاہم انکی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ۔