جسٹس آصف سعید کھوسہ کی حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت سے معذرت

 
0
511

اسلام آباد ،نو مبر13(ٹی این ایس): سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے شریف برادران کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت سے معذرت کرلی۔ جس کے بعد حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کی غلطی سے یہ کیس ان کے پاس بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے رواں ماہ 10 نومبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل پر شریف برادران کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔

بینچ کا سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کو مقرر کیا گیا تھا جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر خیل عالم میاں خیل شامل تھے۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔