مسلم لیگ ن ،اسمبلیاں توڑنے پر مشاورت شروع

 
0
369

لاہور ،نو مبر13(ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی،مسلم لیگ ن نے اسمبلیاں تحلیل کرنے پر مشاورت کر لی ،کئی رہنماء حامی نکلے۔تفصیلات کے مطابق جاتی امراء میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔مسلم لیگ ن کے متعدد رہنماؤں نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حمایت کر دی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسمبلیاں تحلیل کرنا نا مناسب قرار دیا ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے تین اجلاس ہوئے جس میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے حتمی مشاورت کی گئی ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا نادانی ہو گی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہیے۔