بلوچستان کے علاقے خضدار میں کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دھما کے میں 5 افراد زخمی

 
0
523

خضدار ،نو مبر13(ٹی این ایس): بلوچستان کے علاقے خضدار میں کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دھما کے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خصدار کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل میچ کھیلا جا رہا تھا کہ اس کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم تاحال دھماکے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔