سیاست کو عبادت سمجھتے ہوئے عوام کی خدمت کررہے ہیں، شفافیت ،معیار اور رفتار پنجاب حکومت کی طرہ امتیاز ہے ،شہبازشریف

 
0
368

لاہور ،نو مبر13(ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہوئے عوام کی خدمت کررہے ہیں، شفافیت ،معیار اور رفتار پنجاب حکومت کی طرہ امتیاز ہے، صوبہ بھر میں فلاحی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جارہاہے، پاکستان لیور اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے، منصوبے کی تکمیل سے جگر اور گردے کے مریضوں کا بہترین علاج ہوگا، ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا۔

پیر کو شہبازشریف نے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت معیار اور رفتار پنجاب حکومت کی طرہ امتیاز ہے، ترقیاتی منصوبوں کو بروقت معیاری تکمیل کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے، سیاست کو عبادت سمجھتے ہوئے عوام کی خدمت کررہے ہیں، صوبہ بھر میں فلاحی منصوبوں کوتیزی سے مکمل کیاجارہاہے، لوگوں کو دہلیز پر معیاری سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایا جارہاہے، پاکستان لیور اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے، منصوبے کی تکمیل سے جگر اور گردے کے مریضوں کا بہترین علاج ہوگا، ہسپتالوں میں سٹی سکین مشینوں کی سہولت کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پنچادیا۔