لاہورمیں نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس‘وزیراعظم عباسی‘سپیکرقومی اسمبلی ‘گورنر‘وزیراعلی پنجاب سمیت وفاقی اور پنجاب کابینہ کے اراکین کی شرکت

 
0
330

لاہور ،نو مبر13(ٹی این ایس): لاہور کے علاقے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر ایاز صادق، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، رانا ثنااللہ اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود ہیں۔سابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوگا،اجلاس میں شریف خاندان کے عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ کے مختلف شہروں میں جلسوں پر بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئی آئینی ترامیم ، حدیبیہ ملز کیس کیلئے حکمت عملی سمیت دیگر امور بھی زیربحث آئیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے سربراہ نوازشریف کو پانامالیکس کیس میں سپریم کورٹ نے نااہل قراردیتے ہوئے قراردیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل62,63کے تحت وہ صادق اور امین نہیں رہے بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ نون آرٹیکل62,63 کی ہیئت کو تبدیل کرنے اور سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی‘وزیراعظم کو استثنی دلانے سمیت ایسی آئینی ترامیم لانا چاہتی ہے جس سے شریف خاندان کو درپیش مصائب کو ختم کیا جاسکے-