خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کیخلاف حکم امتناعی کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

 
0
319

لاہور جنوری 01 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کے خلاف حکم امتناعی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں اسپیکر قومی قومی اسمبلی اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زیر تفتیش ملزموں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جاسکتے ،اسپیکر نے غیر قانونی طور پر خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے ۔