ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر دالوں کی قیمت میں 5سے 50روپے تک فی کلو کمی

 
0
8888

لاہور نومبر 16(ٹی این ایس)ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر دالوں کی قیمت میں 5سے 50روپے تک فی کلو کمی کر دی گئی ۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دال ماش 50روپے کمی کے ساتھ 170سے کم ہو کر 120روپے فی کلو ہوگئی ہے۔اس کے ساتھ دیگر دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے ۔ دالوں کی قیمتوں میں کمی کااطلاق تمام صوبوں میں ہوگا ۔