داعش خلافت کا 95 فیصد حصہ کھو چکی، امریکی اتحادی افواج

 
0
317

بغداد نومبر 17(ٹی این ایس)شام اور عراق میں تین برس قبل خود ساختہ خلافت کا اعلان کرنے والی عالمی شدت پسند تنظیم داعش اپنی خلافت کے 95 فیصد حصے سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کے خلاف اتحادی افواج کے امریکی نمائندے بریٹ مک گرک نے کہا کہ 2014 میں فوجی اتحاد بننے کے بعد سے شدت پسند تنظیم عراق اور شام میں اپنے زیر تسلط 95 فیصد علاقہ کھو چکی ہے۔عالمی شدت پسند تنظیم نے عرق اور شام میں ایک ساتھ اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا اور داعش کی اعلان کردہ خلافت کا رقبہ تقریباً برطانیہ کے برابر بنتا تھا۔میک گرک نے کہا کہ اب تک 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو داعش سے نجات دلائی جا چکی ہے اور شدت پسند گروپ کی معاشی حالت اب تک کی بدترین پوزیشن پر رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی جنگجوؤں کا شام میں داخلہ تقریباً روک دیا گیا ہے اور جیسے ہی جنگجو سرحد سے پار جانے کی کوشش کرتے ہیں انہیں حراست میں لے لیا جاتا ہے۔امریکی نمائندے کا کہنا تھا کہ داعش کے حملوں کی روک تھام کے لیے سرحدی اور ایوی ایشن سیکیورٹی، قانون کے نفاذ، معاشی پابندیوں اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے آپس کے تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔