دس افراد نے ماں بیٹی کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 
0
362

پاکپتن ،نو مبر19(ٹی این ایس):ماں بیٹی کو اغوا کرنے کے بعد 10افراد نے انکو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی علاقے بستی بگے شاہ سے تعلق رکھنے والی ماں اور بیٹی کو اغوا کر لیا گیا ۔اغوا کرنے والے ملزمان کی تعداد 10تھی ۔اغوا کرنے کے بعد ملزمان متاثرہ خواتین کو اپنے ساتھ لے گئے ۔بعد ازاں مغوی ماں بیٹی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں 10افراد نے باری باری ماں بیٹی دونوں سے زیادتی کی ۔اس ظلم کے باعث ماں بیٹی کی حالت خراب ہو گئی ۔ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خواتین کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔متاثرہ خواتین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔