سعودی عرب میں پانچ لاکھ سال پرانے ہاتھی کی باقیات دریافت

 
0
2061

ریاض نومبر 20( ٹی این ایس)سعودی عر ب کے جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق اباالخیل نے واضح کیا ہے کہ تاریخی کھدائی پر مامور بورڈ کی ٹیم کو مشرقی تیماء کے النفود صحراء میں کھدائی کے دوران5 لاکھ برس پرانے ہاتھی کی باقیات ملی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دریافت شدہ نمونے ہاتھی کے بچے کے دانتوں ، بازوں اور کولہو کے ہیں۔ باقیات کا 84 فیصد تک حصہ دریافت ہوچکاہے۔