نئی حلقہ بندیوں کا آئینی ترمیمی بل آج سینٹ میں پیش کیے جانے کاامکان

 
0
496

اسلام آباد،نومبر20(ٹی این ایس) : سینیٹ کا اجلاس آج ہوگاجس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش کیے جانے کاامکان ہے۔نئی حلقہ بندیوں کے آئینی ترمیمی بل کی گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی سے منظوری لے لی گئی ہے تاہم ارکان کی تعداد دو تہائی نہ ہونے کے باعث اسے سینیٹ سے منظور نہ کرایا جاسکا۔امکان ہے کہ بل آج سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔بل میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کا کام شروع کرے گا، جس کے تحت پنجاب میں قومی اسمبلی کی 9نشستیں کم ہوں گی۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں 5، بلوچستان میں 3 اور اسلام آباد میں ایک نشست کا اضافہ ہوگا۔