پاکستانی مریضوں کیلئے ویزوں کا عمل جاری رہیگا،بھارتی وزیرخارجہ

 
0
426

نئی دہلی نومبر 20(ٹی این ایس)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے علاج کی غرض سے بھارت آنے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کو ویزے کی فراہمی کی ایک بار پھر یقین دہائی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر یہ سلسلہ جاری رہے گا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سعدیہ نامی ایک پاکستانی خاتون جس نے ٹویٹر پر بھارتی وزیرخارجہ سے اپنی والدہ کے جگر کی پیوند کاری کے لئے ویزے کی د رخواست کی تھی جس کے جواب میں سشما سوراج نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو سعدیہ کی والدہ کو ویزہ جاری کرنے کی ہدایت جاری کیں اور ٹویٹر پرانہیں اس کی اطلاع بھی دی۔واضح رہے کہ علاج کی غرض سے بھارت جانے والے مریضوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر پاکستان نے بعض دوسرے ممالک سے بھی ر ابطہ کیا تھا جہاں ان امراض کے ماہر موجود ہیں جہاں سے بہت مثبت جواب ملا تھا گزشتہ ہفتے ہی ایک پاکستانی نے ترکی سے جگر کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کرایا تھا۔