مفتی منیب الرحمان ، دھرنے کے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی پیشکش پر حکومت سے معذرت

 
0
519

اسلام آباد ،نو مبر20(ٹی این ایس):مفتی منیب الرحمان نے دھرنے کے مظاہرین سے مذاکرات کی پیشکش پر حکومت سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ میں حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے دھرنے والوں کا ساتھ دے رکھاہے لہٰذا میں حکومت کے مذاکراتی عمل سے شرکت سے معذرت کر تا ہوں۔ میں نے دھرنے کی حمایت کا اعلان بھی کر رکھا ہے اور اب میں مذاکراتی عمل میں حکومت کی نمائندگی نہیں کر سکتا ، ناموس رسالتﷺ سے متعلق میرا موقف واضح ہے اور میں اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر چکا ہوں۔

خیال رہے کہ فیض آباد میں ختم نبوتﷺ کی شق سے حکومت کی چھیڑ چھاڑ کے خلاف مظاہرین دھرنا دئے ہوئے ہیں، اس دھرنے کو قریباً 15دن ہو گئے ہیں ، مظاہرین نے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت علمائے کرام کی مدد سے مظاہرین سے مذاکرات کرنے پر غور کر رہی ہے۔