امریکا، بدنام سیریل کلر چارلس مین سن چل بسا

 
0
411

واشنگٹن نومبر 20(ٹی این ایس)امریکا کا بدنام سیریل کلر چارس مین سن 83سال کی عمر میں چل بسا، وہ گذشتہ چار دہائیوں سے جیل میں قید تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چارلس مین سن کو ایک ہفتے قبل حالت بگڑنے پر ہنگامی طبی امداد کے لئے بیکرز فیلڈ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چل بسا۔کیلیفورنیا میں حکام کے مطابق چارلس مین سن کرن کاونٹی اسپتال میں طبعی موت مرا ہے۔ چارلس مین سن کو 22اپریل 1971ء کو سات افراد کے قتل کے الزام میں موت کی سزاسنائی گئی تھی تاہم 1972ء میں کیلیفورنیا کی عدالت کی جانب سے پھانسی کی تمام سزاو?ں میں کمی کرتے ہوئے عمر قید میں تبدیل کردیا گیا تھا۔چارلس مین سن نے 60ء کی دہائی کے آخر میں جرائم پیشہ افراد کا گروپ تشکیل دیا تھا جو ’’مین سن فیملی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔1969ء میں مین سن کے کارندوں نے اس کے حکم پر سیریل کلنگ کی کئی وارداتوں کے دوران اداکارہ شیرون ٹیٹ سمیت متعدد افراد کو قتل کیا تھا۔