ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشتگرد ریاست قرار دیدیا،ایسابرسوں پہلے ہوجاناچاہیے تھا،امریکی صدر

 
0
441

واشنگٹن نومبر 21(ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا مزید کہناتھا کہ امریکا آج سے شمالی کوریا کو دہشت گردی پھیلانے والی ریاست قرار دیتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا بہت برسوں پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔