اقوام متحدہ کی قرارداد منظورہونے سے امریکہ پر کوئی فرق پڑے گا،ماہرین

 
0
4821

واشنگٹن دسمبر 22(ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وہ قرارداد منظور کر لی ہے جس میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مشرقی یروشلم کو اسرائیل کا درالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے،جس کے بعد بیشتر ماہرین نے کہاہے کہ اس علامتی قرارداد کا امریکہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جبکہ اگر امریکہ نے مخالفت کرنے والے ممالک کی امداد روک لی تو اس کے سنجیدہ نقصانات ہو سکتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے بتایاکہ قانونی اعتبار سے امریکہ پر ہرگز لازم نہیں کہ وہ قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنائے لیکن اس سے اسرائیل کے خلاف ایک مرتبہ پرر عالمی برادری یکجا ضرور نظر آئی ہے۔ تجزیہ کار ڈاکٹر مقتدر خان نے کہا کہ یہ ایک علامتی قرارداد ہے اس سے کچھ بدلنے والا نہیں ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پالیسی بدلنے والے نہیں۔کامران بخاری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے لیے اپنی دھمکی پر عمل درآمد کرنا بظاہر مشکل ضرور ہو گا۔ کیونک? یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا صدر ٹرمپ کا فیصلہ امریکہ میں ب?ی تنقید کا نشانہ بنا ہے، انہیں خاصی مخالفت کا سامنا رہا ہے۔