اسلام آباد ہائیکورٹ ، ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

 
0
753

اسلام آباد دسمبر 22(ٹی این ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔ وزارت داخلہ نے ملی مسلم لیگ پر پابندی سے متعلق جواب جمع کرا دیا،درخواست گزار کی جانب سے رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔