اسلام آباد دسمبر 22(ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے نویں جماعت میں داخلے پر دوبارہ پابندی عائد کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاہور بورڈ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں وزیر داخلہ ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ عدالت نے نویں جماعت میں داخلے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 12 سال سےکم عمر بچوں کے نویں جماعت میں داخلے پر دوبارہ پابندی عائد کر دی۔













