مسلم لیگ ن کا پارلیمانی سیکرٹری رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ

 
0
1307

اسلام آباد دسمبر 22(ٹی این ایس): حکومتی جماعت مسلم لیگ ن نے پارلیمانی سیکرٹری رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رانا افضل کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طویل علال کے باعث وزیر مملکت برائے خزانہ تعینات کیا جارہا ہے۔ رانا افضل سے وزیر مملکت برائے خزانہ کا حلف جلد لے لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں، ان کی عدم موجودگی میں وزارت خزانہ کے امور دیکھنے کے لیے حکومت نے اب رانا افضل کو مقرر کردیا ہے۔