امریکا میں پولیس نے ایک اور سیاہ فام شخص کو قتل کر دیا؛ نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرے جاری

 
0
5789

واشنگٹن 02 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): امریکا میں نسلی امتیاز کے خلاف جاری مظاہروں میں شدت آ گئی۔ پورٹ لینڈ سے شروع ہونے والا احتجاج لاس اینجلس پہنچ گیا۔ سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔

امریکا میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرے تھم نہ سکے۔

لاس اینجلس میں پولیس نے ایک اور سیاہ فام شخص کو قتل کر دیا۔ جس کے بعد ملک میں نسل پرستی اور پولیس کی زیادتیوں کے خلاف جاری کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

امریکا میں جارج فلوئیڈ کے قتل کے تین ماہ بعد نسلی امتیاز اور پولیس زیادتیوں کے خلاف احتجاج اور کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔

کنوشا میں ہونے والے مظاہروں کے بعد سفید فارم مسلح افراد کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں دو مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے۔ ان واقعات کے بعد ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔