ملک بھر میں مہنگائی میں بتدریج کمی واقع ہونے لگی ، اگست کے مہینے میں مہنگائی کی اوسط شرح گزشتہ ماہ سے دو فیصد کم ہو کر 8.21 فیصد رہی۔

 
0
5392

اسلام آباد 02 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا اگست میں مہنگائی کی شرح میں 0.63 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا اور مہنگائی کی شرح 8.21فیصد رہی جبکہ جولائی میں شرح 9.30 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تا اگست 2020کےدوران مہنگائی کی شرح 8.74 فیصد رہی جبکہ اگست میں ماہانہ بنیاد پرچینی13.53 فیصد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلوقیمت ایک سال میں 28 فیصد بڑھی، گندم 12 ، پیاز 10 جبکہ بیکری مصنوعات 6 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ اگست میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں11.39 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو5.8 ، کرائے5اور دودھ 4.78فیصد مہنگے ہوا جبکہ ایک ماہ میں چینی نو روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور ایل پی جی کی قیمت میں تیرہ روپے، ڈیزل پانچ روپے اور پیٹرول کی قیمت میں چار روپے اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں چکن 36 ، ٹماٹر 32اور تازہ پھل 23فیصد، دال مونگ 6.5 ،سبزیاں 2.7 فیصد ستی ہوئیں۔

سالانہ بنیادوں پرآلو 62، گندم 44اور مصالحہ جات 39فیصد ، دال مونگ 35، دال ماش 31اورانڈے 28فیصد، چینی 28،مکھن 25، گھی 16فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ایک سال میں چکن 38، پیاز 33، موٹرفیول 10فیصد سستا ہوا۔