ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا ہمراہ تھانہ سرائے صالح پولیس کے منشیات فروشی کے مکروہ دہندہ میں ملوث ناسوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

 
0
2

ہری پور (ٹی این ایس) منشیات فروش ہری پور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں لوث تھا ۔ جس سے ٹیسٹ پرچیز اور باقاعدہ ٹھوس شواہد کے کاروائی عمل میں لائی۔
منشیات فروش سے 6 کلو سے زائد چرس برآمد ،مقدمہ درج،

انچارج آرگنائزڈ کرائم یونٹ سعید شاہ اور ان کی ٹیم نے ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد نواز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حامد ولد سلطان محمود سکنہ بدو ٹیکسلا کو گرفتارکرکے قبضہ سے 6 کلو 570 گرام چرس برآمد کرلی ۔منشیات فروش ہری پور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھا ۔جس سے ٹیسٹ پرچیز اور ٹھوس شواہد کے کاروائیاں عمل میں لائی،

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہے ہیں ، منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ضلع کو منشیات سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے،