ہری پور (ٹی این ایس) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ہری پور نے پولیس سہولت مرکز میں شہریوں کو شفاف ،آسان اور بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نئے جدید کمپیوٹرز مہیا کردیے گئے ۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان ، ڈی ایس پی ٹریفک فیصل حفیظ اور ڈی ایس پی سٹی سعید یدون بھی ہمراہ تھے ۔
ڈی پی او ہری پورنے پولیس سہولت مرکز میں سٹاف سے ملاقات اور شہریوں کو سہولت مرکز میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا ۔ش
شہریوں نے آئی جی خیبر پختوخواہ ذوالفقارحمید کی جانب سے ایک ہی چھت تلے دی جانے والی سہولیات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈی پی او ہری پور نے سٹاف کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو فوری شفاف اور آسان طریقے کے ساتھ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔
ڈی پی او ہری پور نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول سے تربیت حاصل کرنے والے میل و فی میل سٹوڈنٹس میں کورس مکمل کرنے پر سرٹیفیکٹ تقسیم کیے ۔ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ہری پور کے شہریوں کیلئے بڑی سہولت ہے جس سے ناصرف شہری مستفید ہونگے بلکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو بھی ممکن بنایا جا سکے گا ۔
ڈی پی او ہری پور نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول اور لائسنس برانچ کا بھی دورہ کیا ۔ لائسنس برانچ میں شہریوں سے ملاقات کی اور سہولیات سے متعلق دریافت کیا ۔ڈی پی او ہری پو ر نے سٹاف کو ہدایات دیں کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ،پولیس سہولت مرکز اور ڈرائیونگ سکول کا مقصد شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ۔
بعد ازاں ڈی پی او ہری پور نے ایس پی انوسٹی گیشن آفس کا بھی دورہ کیا اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی عمل میں شفافیت، میرٹ اور قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ سنگین جرائم کے مقدمات میں پیش رفت تیز کی جائے اور شواہد کی بنیاد پر مضبوط تفتیش کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے،


















