سرگودھا ،لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں تدفین کرنے سے ڈرنے لگے

 
0
380

لاہور ،نومبر21(ٹی این ایس):سرگودھا کے قبرستان میں ہزاروں نیولوں نے گھر کر لیا ہے اور وہاں کے رہائشی لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں دفنانیں سے ڈر رہے ہیں ۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنے پیاروں کی لاشیں تدفین کر دیتے ہیں تو نیولے قبروں میں گھس کر مردوں کا گوشت کھاتے ہیں ۔قبرستان میں اس قدر نیولے ہیں کہ لوگ قبرستان میں دن کو بھی آنے سے ڈر رہے ہیں۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ حرکت میں نہیں آ رہی اس لئے ہم نے خود ہی نیولوں کو پکڑنا شروع کر دیا ہے تا کہ ان کے پیاروں کی لاشوں کی بے حرمتی نہ کی جائے ۔علاقہ مقین نے اپنی مدد آپ کے تحت 50سے زاہد نیولے پکڑ لئے ہیں ۔