کٹھ پتلی وزیر اعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و نا انصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ‘ مریم نواز

 
0
377

لاہور جون 11 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و نا انصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ہے ۔ حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچے ہیں اور نہ اب بچیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حمزہ!سر بلند ہوکے رہنا، کٹھ پتلی تماشہ ختم ہونے کو ہے انشا اللہ!۔ انہوں نے مزید کہا کہ نالائق اعظم اور اس کی جعلی حکومت جو مرضی کرلے مسلم لیگ (ن) ہر صورت عوام کی آواز بنے گی ۔ جیلیں نہ حمزہ شہباز کے لئے نئی ہیں او رنہ ہی مسلم لیگ (ن) کے لئے ، ہم نے ڈکٹیٹر کے مظالم کا مقابلہ کیا ہوا ہے ، یہ ٹوٹی پھوٹی جعلی او آخری سانسیں لیتی حکومت تو ہے ہی ریت کی دیوار!۔