یو سی 28،تنزلی  سےترقی کی جانب گامزن،اہل علاقہ پنجاب حکومت کے گرویدہ

 
0
433

راولپنڈی نومبر 14(ٹی این ایس): قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی   چودہ میں آنے والی یونین کونسل نمبر 28 مسلم ٹاؤن ، تجارتی مراکز اور گنجان  رہائشی علاقوں پر مشتمل  ہے۔اس یونین کونسل میں صاف پانی کی دستیابی سب سے بڑا مسئلہ تھا،نئے فلڑیشن پلانٹس کی تنصیب کے بعد علاقے میں پانی وافر مقدار میں دستیاب ہے،جدید ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب اور صفائی کے مناسب انتظامات سے بھی یہاں کے عوام مطمئن ہیں۔

مسلم ٹاؤن کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صحیح معنوں میں راولپنڈی کے عوام کے دیرینہ مسائل پر توجہ دی ہے۔ جدید سفری سہولیات اور صحت کے شعبے میں بھی جدت لائی گئی ہے۔

منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن سے باقاعدہ فنڈز ملتے ہیں جسکی وجہ سے عام آدمی تک بلدیاتی نظام کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد حکومت پنجاب کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو ملک کی کیلئے سنگ میل قرار دے رہی ہے۔