سپریم کورٹ میں اسلام آباد تجاوزات کیس کی سماعت، عدالت کا چیئرمین این ایچ اے اور میئر اسلام آباد پر سخت برہمی کا اظہار

 
0
374

اسلام آباد، جون 11 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر ہر حادثے کا ذمہ دار چیئرمین این ایچ اے کو قرار دیدیا، حادثات کے دوران ہونے والے ہر جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار چیئرمین این ایچ اے ہیں، عدالت کارروائی سے پہلے چیئرمین این ایچ اے کو غلطی سدھارنے کا موقع دیتے ہیں، عدالت سپریم کورٹ میں صفا گولڈ مال ہسپتال کی زمین پر بنائے جانے کا انکشاف عدالت کا ایک ماہ میں صفا گولڈ مال کی زمین اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم سپریم کورٹ کا شفاء انٹرنیشنل کی جانب سے قائم تجاوزات کا جائزہ لینے کا حکم شفاء انٹرنیشنل نے تجاوزات قائم کی ہیں تو مسمار کی جائیں، عدالت عدالت کی اسلام آباد میں گرین بیلٹس کو توسیع دینے کی ہدایت عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو طلب کر لیا اسلام آباد کے پھیلائو کو روکنے اور نئے سیکٹرز کے قیام سے متعلق رپورٹ بھی طلب میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے 11 ہزار 5سو ملازمین کچھ نہیں کرتے، عدالت اسلام آباد شہر بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے، عدالت سنٹورس مال کی سرکاری زمین پر قائم پارکنگ واگزار کرانے کا حکم
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ چیئرمین این ایچ اے کا کیس نیب کو بھجوائیں، این ایچ اے افسران کی ناک سے کرپشن کا پیسہ نکلوائیں گے، کشمیر ہائی وے پر آٹھ سال سے دیکھ رہا ہوں کام ہو رہا ہے، کشمیر ہائی وے پر لگتا ہے کسی کا مستقل روزگار لگا ہوا ہے، میئر صاحب کیا آپکو شہر کی تعریف بھی آتی ہے؟ عوامی مرکز کی جلی ہوئی بلڈنگ کیوں سجا رکھی ہے؟ ایم سی آئی کے گیارہ ہزار سے زائد ملازمین بھی کچھ نہیں کر رہے، جسٹس مقبول باقر کا کہنا تھا کہ لگتا ہے جو بھی کرے گا اللہ ہی کرے گا، این ایچ نے کراچی حیدرآباد موٹروے نہ بناتا تو مہربانی ہوتی، این ایچ اے نے بحریہ ٹائون کیلئے سڑک کیوں کھود رکھی ہے؟ کس کے حکم پر بحریہ ٹائون کیلئے کھدائی کی گئی ہے؟ سڑکوں کی ناقص منصوبہ بندی ہی حادثات کا باعث بنتی ہے، ملک بھر میں ہائی ویز کا محکمہ بالکل فارغ ہے، این ایچ اے بہت کرپٹ ادارہ ہے، جامشورو روڈ پر روزانہ سینکڑوں لوگ حادثات میں مرتے ہیں۔