قائمقام چیئرمین سی ڈی اے تجاوزات کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں، عدالت

 
0
408

اسلام آباد جون 11 (ٹی این ایس): عدالت کا میونسپل کارپوریشن، سی ڈی اے اور این ایچ اے کی رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار، عدالت کا تینوں اداروں کے سربراہان کو آئندہ سماعت پر بھی پیش ہونے کا حکم۔ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اسلام آباد تباہ شدہ شہر ہے، قائمقام چیف جسٹس کی میٹرو بس منصوبے پر بھی شدید برہمی۔ سڑک کے درمیان میں بس چلا کر کونسا تیر مارا ہے؟ بس سائڈ پر بھی چلاتے تو اربوں روپے کی بچت ہو سکتی تھی، اسلام آباد میں اپارٹمنٹس نہیں گھر بنائیں، اپارٹمنٹس بن جاتے ہیں لیکن انکی تزئین و آرائش نہیں ہوتی، اپارٹمنٹس بنانے سے کراچی شہر کی بھی شکل بگڑ گئی، میئر صاحب بتائیں آپ نے کیا کرنا ہے؟ جو عدالت حکم دے گی وہی کرینگے، میئر اسلام آباد کیا عدالت آپکے اوپر میئر لگی ہوئے ہے؟ میٹرو بس چلانی تھی تو چلاتے اتنے پیسے کیوں خرچ کیے، اتنے بڑے سٹیشنز اور پُل بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی ، این ایچ اے، ایم سی آئی، سی ڈی اے سے پیشرفت رپورٹس طلب