لاہور ہائیکورٹ ، 7 ایڈیشنل سیشن ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری

 
0
371

لاہور نومبر 21 (ٹی این ایس) لاہور ہائیکورٹ کے 7 ایڈیشنل سیشن ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی گئی۔وزیراعظم شاہد خان عباسی نے توسیع کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی جن کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔جن 7ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے ان میں جسٹس مجاہد مستقیم ، جسٹس طارق افتخار ، جسٹس اسجد جاوید ، جسٹس چودھری عبد العریز ، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس جواد حسن اور جسٹس مزمل اختر شبیر شامل ہیں ۔ان ججز کی ایڈہاکی مدت رواں ماہ 25نومبر کو پوری ہورہی تھی  ۔