مردم شماری پر حلقہ بندیوں کے معاملے پرحکومت نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی

 
0
691

اسلام آباد نومبر 22 ( ٹی این ایس)مردم شماری پر حلقہ بندیوں کے معاملے پرحکومت نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی اس س سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے رابطہ کیا ۔اپوزیشن لیڈر سید خورشید کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خورشید شاہ سے درخواست کی ہے کہ پیپلز پارٹی قانون سازی کیلئے سینٹ میں ساتھ دے ۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم نے خورشید شاہ سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی درخواست کی ۔خورشید نے کہا کہ وزیر اعظم آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کرنا چاہتے یا فون پر رابطے کے خواہشمند ہیں جس پر وزیر اعظم نے جواب دیا کہ معاملہ میرے اختیار سے باہر پارٹی قیادت سے رابطہ کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ ہی ہمارا اپنی قیادت سے رابطہ کروا دیں جس پر خورشید شاہ نے کہاکہ قیادت تک آپ کا پیغام ہی پہنچا سکتا ہوں اس سے زیادہ مدد نہیں کر سکتا بعد ازں اپوزیشن لیڈر خورشید شناہ نے زیراعظم کا پیغام قیادت تک پہنچا دیااور کہاکہ بہتر ہے حکومت تحریری طور پر قیادت کو اپنی تجاویز اور درخواست کرے ۔