نوازشریف پراقامے کاکیس بنایا،کرپشن کاکوئی ریفرنس نہیں بن سکا ٗوزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات

 
0
328

اسلام آباد نومبر 22(ٹی این ایس)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دن کہا جارہا تھا نوازشریف ملک سے بھاگ گئے ہیں آج کہا جارہا ہے آپ کیوں پیش ہورہے ہیں ٗنوازشریف پراقامے کاکیس بنایا،کرپشن کاکوئی ریفرنس نہیں بن سکا۔ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک دن تھاجب کہاجارہاتھاکہ نوازشریف ملک سے بھاگ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ دن بھی آگیاکہ پوچھاجارہاہے کہ آپ کیوں پیش ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک وعدہ نوازشریف نے قوم کیساتھ بھی کیاہے ٗنوازشریف پراقامے کاکیس بنایا،کرپشن کاکوئی ریفرنس نہیں بن سکا۔وزیرمملکت نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا ٗنوازشریف جھوٹے الزامات پر بھی عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔