ڈیرہ اسماعیل خان ٗ فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے میجر اسحاق شہید

 
0
669

راولپنڈی نومبر 22(ٹی این ایس)ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا جس میں ایک اور دھرتی کے سپوت میجراسحاق نے جام شہادت نوش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 سال کے شہید میجر اسحاق کاتعلق خوشاب سے ہے جو دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوئے، ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کابچہ شامل ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید میجر اسحاق کے جنازے میں شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی دھرتی کودہشت گردوں سے صاف کررہے ہیں ٗ مادروطن کی حفاظت کا مقدس فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم نے شہید میجر اسحاق کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی اور ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔