اسلام آباد دھرنے کا 18واں روز ،جڑواں شہر کے باسی خوار

 
0
733

اسلام آباد نومبر 23(ٹی این ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طبیعت ناساز ، فیض آباد انٹرچینج پر جاری مذہبی جماعت کے دھرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی ہوگئی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی ناساز طبیعت کے باعث کیسز کی سماعت نہ کرسکے۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر دھرنا ختم کرانے کے حوالے سے حکومت کو 2 روز کی مہلت دی تھی اور اس سماعت پر حکومت نے دھرنا ختم کرنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے عدالت کو آگاہ کرنا تھا۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو طلب کرتے ہوئے جڑواں شہروں کو ملانے والے انٹرچینج پر دھرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا جب کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس بھی جاری کئے تھے۔