میکسیکو میں قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ حد تک اضافہ

 
0
410

میکسیکوسٹی نومبر 23(ٹی این ایس)میکسیکو میں اکتوبر کے مہینے میں اتنے زیادہ قتل ہوئے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کسی ایک بھی مہینے میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔جرمن ریڈیو کے مطابق میکسیکو سٹی میں ملکی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ قتل کے ان چوبیس سو واقعات کی تفتیش جاری ہے۔ رواں برس اب تک مجموعی طور پر میکسیکو میں اکیس ہزار افراد کو قتل کیا جا چکا ہے اور یہ تعداد تقریباً ستر قتل روزانہ بنتی ہے۔ بدامنی کے شکار اس ملک میں ہر سال قریب تیس ہزار شہری لاپتہ بھی ہو جاتے ہیں۔