پنجاب حکومت ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ کو شائع نہ کرنے کا فیصلہ

 
0
323

لاہور ،نو مبر24(ٹی این ایس):پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ کو شائع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ زرائع کے مطابق ہائی کورٹ سے رپورٹ شائع کرنے کا حکم آنے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا ۔پنجاب کے جن افسران نے رپورٹ کا مطالبہ کیا ان سے حلف لیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اس کا کوئی بھی حصہ کسی سے شیئر نہیں کریں گے ۔واضح رہے کہ رپورٹ شائع کرنے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے حکم کے خلاف حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہوئی ہے ۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کسی بھی صورت میں شائع نہیں کی جائے گی کیونکہ اس میں سانحہ کے کچھ تلخ حقائق ہیں جس کو عوام میں لانا حکومت برداہشت نہیں کر سکتی ۔اور اس سے امن و امان کی صورتحال کے خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔