فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن، لاہور کے وکلاء بھی حکومت کیخلاف میدان میں آ گئے

 
0
505

لاہور نومبر 25(ٹی این ایس)فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن پر لاہور کے وکلاء بھی حکومت کیخلاف میدان میں آ گئے ‘ وکلاء کی بڑی تعداد نے مال روڈ پر ریلی نکالی اور حکومت مخالف نعرے لگائے‘ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے مال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا‘ جبکہ پولیس نے شاہدرہ چوک پرمظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے مظاہرین کی حالت خراب ہو گئی۔ ہفتہ کو فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن پر لاہور میں وکلاء بھی میدان میں آ گئے۔ وکلاء کی بڑی تعداد نے مال روڈ پر ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ شاہدرہ چوک نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے مظاہرین کی حالت خراب ہو گئی۔…