پولیس اور فرنٹےئر کور نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی اسی لئے وہ دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں ،میر سرفراز بگٹی

 
0
384

کوئٹہ نومبر 25(ٹی این ایس) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس اور فرنٹےئر کور نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے اس لئے وہ دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں سریاب روڈ پر دھماکہ خودکش تھا ایف سی کے کرنل اشتیاق کو نشانہ بنا یا گیا تاہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے ،یہ بات انہوں نے ہفتے کو سریاب روڈپر خودکش حملے کی جائے وقوع کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی،میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سریاب روڈ پر حملہ کر نے والے خودکش بمبار کے جسم کی اعضاء ملے ہیں جبکہ فرانزک ٹیم لاہور سے کوئٹہ آرہی ہے جو مزید شواہد اکھٹے کر ے گی انہوں نے کہاکہ ہم حالت جنگ میں ہیں سیکورٹی فورسز صوبے سے دہشگردی کی جڑیں کمزور کی ہیں یہی وجہ ہے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائے گے ڈی آئی جی حامد شکیل پر حملے کی تحقیقات جارہی ہیں جلد ملوث عناصر قانون کے گرفت میں ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی دہشت گردو کا مقابلہ کیا ہے اور کئی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور میں یہ واضع کرنا چاہتا ہوں کہ دہشتگردوں اور انکے کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے ۔