پیپلزپارٹی جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے،پیپلزپارٹی کا پیغام

 
0
412

 

 

اسلام آباد،نو مبر26(ٹی این ایس) :پیپلزپارٹی نے ملک کی موجودہ کشیدہ صورتحال پرواضح کیا ہے کہ مذہبی معاملات کوسیاسی نعروں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے،جمہوری فورسزکوکمزورنہیں ہونا چاہیے،ملک میں آئین ، قانون اور پارلیمنٹ موجود ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال سے نکلنے کیلئے پارٹی قیادت نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا تو ذمہ داری اداکروں گا۔

انہوں نے کہاکہ مذہبی معاملات کوسیاسی نعروں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا واضح پیغام ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔تمام معاملات آئین، قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ جمہوری فورسزکوکمزورنہیں ہوناچاہیے۔ملک میں آئین ، قانون اور پارلیمنٹ موجودہے ۔