کراچی،مختلف مقامات پراحتجاج جاری، ٹریفک کی روانی متاثر

 
0
362

 

کراچی،نو مبر 26(ٹی این ایس):کراچی میں نمائش چورنگی، سہراب گوٹھ، ٹاور سمیت اب بھی کئی مقامات پردھرنا اور احتجاج جاری ہیں۔ دھرنے اور احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کے تحت احتجاج آٹھویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ ٹاور، سہراب گوٹھ، کورنگی کراسنگ، کورنگی نمبردو، کورنگی نمبر پانچ ، لانڈھی چھ ،اورحب ریور روڈ پر بھی احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے۔ سہراب گوٹھ پر احتجاج کے باعث شارع پاکستان پر کریم آباد سے واٹر پمپ جانے والی سڑک پر ہیوی ٹریفک کی لمبی قطار لگ گئی اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیوی ٹریفک کو متبادل راستے کے لیے عائشہ منزل سے راشد منہاس روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ نمائش سے صدر جانےاور آنے والی سڑک بھی بند ہے ادھر تین ہٹی سے جہانگیر روڈ جانے اور آنے والی سٹرک پر بھی کنٹینر رکھ کربندکردیاگیا ہے اورٹریفک کو تین ہٹی سے پی آئی بی اور جیل سے پیپلز سیکریٹریٹ کی جانب موڑا جارہا ہے۔ گورنر ہاوس جانے والی سڑک کو بھی سیکورٹی کے باعث کنٹینر لگا کربندکردیاگیا ہےتاہم شاہراہ فیصل، راشد منہاس روڈ اور نیو ایم اے جناح روڈ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک بحال ہے۔