سری نگر ،نو مبر27(ٹی این ایس):بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں ہیروئن سمگل کرتا پکڑا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج ایک جانب کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے تو دوسری جانب آئے روز ان کے کسی جوان کا بیان یا حرکت شہہ سرخیوں کی زینت بن رہی ہوتی ہے ۔تازہ ترین واقعے کے مطابقمحمد انور جو کپوڑہ میں تعینات ہے 2 روز کی چھٹی لیکر ہیروئن کی کھیپ لینے گیا تھا پکڑا گیا، اس سے 8 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔