پاپ کارن بیچنے والی لڑکی سے چلتی ٹرین کے ٹائلٹ میں اجتماعی زیادتی

 
0
548

نئی دہلی ،نو مبر27(ٹی این ایس):بھارت کے شہر بھوپال میں پاپ کارن بیچنے والی لڑکی کو چلتی ٹرین کے ٹائلٹ میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اوباش مسافروں نے چلتی ٹرین کے ٹائلٹ میں لیجا کر اشیاء بیچنے والی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جیب گنج گورنمنٹ ریلوے پولیس سٹیشن کے انچارج سب انسپکٹر بی ایل سین نے بتایا کہ 23 سالہ لڑکی ریلوے کی اہلکار نہیں بلکہ اپنے طور پر امرکانتک ایکسریس جودرگ شہر سے بھوپال آ رہی تھی میں پاپ کارن فروخت کر رہی تھی کہ اسے چند اوباش مسافروں نے گھیر لیا اور ٹوائلٹ میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ لڑکی کو ہسپتال سے علاج کے بعد اسکے آبائی گائوں بھجوا دیا گیا۔ حملہ آوروں کا پتہ نہیں چل سکا۔