کسی کے کہنے پر نہیں قومی مفاد میں عہدہ چھوڑا ہے، زاہد حامد

 
0
411

اسلام آباد ،نو مبر 27(ٹی این ایس ): سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر استعفی نہیں دیا بلکہ ذاتی حیثیت میں فیصلہ کرکے قومی مفاد میں عہدہ چھوڑا ہے پیر کے روز سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کسی کے کہنے پر وزارت قانون سے استعفی نہیں دیا بلکہ ذاتی حثیت میں بڑا سوچ سمجھ کر فیصلہ کرکے قومی مفاد میں عہدہ چھوڑا ہے انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز اپنا استعفی وزیر اعظم کو بھجوا دیا تھا جسے وزیر اعظم نے منظور کرلیا ہے