عمران خان کی حکومت میں مولانا فضل الرحمان دھرنا دیں گے ،منظور وسان

 
0
380

حیدر آباد ،نو مبر 27(ٹی این  ایس): رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت کو بھی دھرنوں کی وجہ سے دشواری ہوگی عمران خان کی حکومت میں مولانا فضل الرحمان دھرنا دیں گے پیر کے روز منظور وسان نے موجودہ سیاسی صورتحال پراپنے بیان مین کہا کہ زاہد حامد پہلے استعفی دیتے تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے ملک بھر میں دھرنے اور پیہ جام ہڑتال سے ملک کو نقصان پہنچا ہے دھرنوں کا یہ سلسلہ تھنے والا نہین آئندہ حکومت کو بھی دھرنوں کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا اور آئیندہ حکومت کو موجودہ صورتحال سے بھی زیادہ مشکلات کا سامنا ہوگا عمران خان کی حکومت آئی تو مولانا فضل الرحمان دھرنا دیں گے مولان فضل الرحمان کے دھرنے پر عمران خان کیا کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف کے الانس اور جے یو آئی سے پیپلزپارٹی کو کوئی خظرہ نہیں۔