پائلٹ ہیلی کاپٹر سے نکلنے میں کامیاب رہا امدادی کارکنوں نے بچا لیا ، حالت بہتر ہے،پولیس کا بیان  میں ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ،پانچ مسافر ہلاک،پائلٹ بچ نکلا

 
0
386

نیویارک مارچ 13(ٹی این ایس)امریکی شہر نیویارک میں ایک ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہو گیا ہے جس پر پائلٹ سمیت چھ افراد سوار تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر نیویارک کے مشرق میں واقع دریا میں گِر کر تباہ ہوا جس کی وجہ سے پانچوں مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ نیویارک سٹی کے ترجمان کے مطابق دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر کو اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔پولیس کے مطابق پائلٹ اس ہیلی کاپٹر سے نکلنے میں کامیاب رہا جسے امدادی کارکنوں نے بچا لیا اور اس کی حالت بہتر ہے۔